زرعی ٹیکس کے خلاف دائر اپیل جہانگیر ترین نے واپس لے لی

 زرعی ٹیکس کے خلاف دائر اپیل جہانگیر ترین نے واپس لے لی
کیپشن: زرعی ٹیکس کے خلاف دائر اپیل جہانگیر ترین نے واپس لے لی
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں ٹیکس حکام اور الیکشن کمیشن کو مختلف زرعی آمدن ظاہر کرنے کے کیس میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے زرعی ٹیکس کے خلاف دائر اپیل واپس لے لی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جہانگیر ترین کو ایف بی آر نے 199 ملین سے زائد جرمانہ عائد کیا تھا جبکہ ٹیکس ٹریبونل نے ان لینڈ ریونیو کا جرمانے کا حکم کالعدم قرار دیا تھا۔

خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے ٹریبونل کا فیصلہ غیر واضح قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا تھا جبکہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

واضح رہے کہ کہ چینی اسکینڈل کی تحقیقات میں جہانگیر ترین کا نام سامنے آیا تھا جس کے بعد سے ان کے اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان فاصلے بڑھ گئے ہیں۔

کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جہانگیر ترین سمیت حکومتی اور اپوزیشن کے کئی سیاستدانوں کی شوگر ملز سالہا سال سے دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے چینی کی قیمت میں مصنوعی اضافہ کر کے ناجائز منافع کما رہی ہیں۔