آئٹم گرل راکھی ساونت نے مداحوں کے دل توڑ دیئے

آئٹم گرل راکھی ساونت نے مداحوں کے دل توڑ دیئے
سورس: File photo

ممبئی ،معروف بھارتی اداکارہ اور آئٹم گرل نے مداحوں کے دل توڑدیئے ۔ 

آئیٹم گرل راکھی ساونت نے کئی سال اپنی شادی چھپائی رکھی جب کبھی کسی  فورم پر ان سے شادی کا سوال کیا گیا تو انہوں نے بڑی خو بصورتی سے بات کو ٹال دیا۔ لیکن بگ باس کے رئیلٹی شو میں کرداروں کی ذاتی زندگی سے متعلق سوالات کے جواب میں ان کو اس راز سے پردہ اٹھانا پڑا جس سے ان کے لاکھوں مداحوں کے دل ٹوٹ گئے  ۔ بگ باس کے آنے والے سیزن کا پرومو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جس میں راکھی ساونت اپنی ذاتی زندگی کے ایک سوال کے جواب میں روتے ہوئے  کہتی ہیں کہ ان کی شادی ہوچکی ہےاور ان کے شوہر پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ایک بچے کے والد ہیں ۔ وہ الگ بات ہے کہ ان کو اپنے شوہر کی پہلے سے شادی کا بعد میں پتہ چلا تھا ۔  

واضح رہے کہ راکھی نے گزشتہ برس جولائی میں برطانیہ میں مقیم بزنس مین سے شادی کی تھی جن کی شادی کی تصاویر اس وقت میڈیا پر وائرل نہیں ہوئی تھیں۔

راکھی نے بتایا کہ ان کے شوہر نے کہا ھتا کہ ہماری شادی کی تصاویر میڈیا پر وائر ل نہیں ہونی چاہئیں اور میں نے ایسا ہی کیا ۔