اداکارہ میرا نے عدالت میں ویڈیو ریکارڈپیش کردیا

اداکارہ میرا نے عدالت میں ویڈیو ریکارڈپیش کردیا
سورس: File photo

لاہور،اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح میں اپیل پر سیشن عدالت میں سماعت ۔

اداکارہ میرا نے ویڈیوز کا ریکارڈ پیش کرتے ہوئےعدالت کوبتایاکہ وہ مشہور اداکارہ ہیں ، لوگ ان کے نام سے مشہور ہونا چاہتے ہیں ،وہ بے قصور ہیں ، فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

ایڈیشنل سیشن جج رائے محمد خان نےتکذیبِ نکاح کیس میں اداکارہ میرا کی اپیل پر سماعت کی، اداکارہ میرا نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔

انہوں نےعدالت کو بتایاکہ عتیق الرحمان ان کےشوہر نہیں ہیں ، وہ مشہور اداکارہ ہیں ، لوگ ان کے نام سے مشہور ہونا چاہتے ہیں۔اداکارہ میرا نے ویڈیوز کا ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیا جسے عدالت نےعدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ عدالت میں بطور ثبوت پیش کی گئی ویڈیو میں بیرون ملک شوٹنگ کے وہ مناظر ہیں جو اداکارہ میرا اور عتیق الرحمان نے اپنی بنائی جانے والی فلم کے لئے شوٹ کئے تھے لیکن وہ فلم مکمل نہ ہوسکی اور نہ ہی منظر عام پر آسکی ۔