گرمیوں کی چھٹیوں میں کوئی ہوم ورک نہیں ہوگا ، محکمہ تعلیم سندھ

گرمیوں کی چھٹیوں میں کوئی ہوم ورک نہیں ہوگا ، محکمہ تعلیم سندھ
سورس: File photo

کراچی،محکمہ تعلیم سندھ نے اگلے دوسالوں کے لئے اکیڈمک پلان تیار کرلیا ۔ کورونا کی وجہ سے سکولوں کی بندش سے جو نصاب رہ گیا اگلے سال پڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ 

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق سال 2020،21 میں رہ جانے والے اہم مضامین 2021،22 میں شامل کئے جائیں گے۔محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق آٹھویں جماعت کا تدریسی عمل 6 جون تک مکمل کر کے 7 جون سے امتحانات لیے جائیں گے۔ آٹھویں جماعت تک کےامتحانی نتائج اسکول انتظامیہ 26 جون تک جاری کرنے کی پابند ہوگی۔

محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات میں کوئی ہوم ورک نہیں ہوگا۔ رواں سال اور آئندہ تعلیمی سال میں میٹرک کے امتحانات یکم جولائی سے 15 جولائی تک جاری رہیں گے۔محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق نویں سے بارہویں جماعت تک کی کلاسز 26 جون تک جاری رہیں گی۔ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 28 جولائی سے 16 اگست کے درمیان منعقد کیے جائیں گے۔محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات 25 دسمبر سے 10 جنوری تک کی جائیں گی۔ موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی کی جائیں گی۔