وزیراعظم کیجانب سے ٹیکس چوری میں ملوث شوگر ملز مالکان کو نوٹس جاری کرنے کا حکم

وزیراعظم کیجانب سے ٹیکس چوری میں ملوث شوگر ملز مالکان کو نوٹس جاری کرنے کا حکم
کیپشن: وزیراعظم کیجانب سے ٹیکس چوری میں ملوث شوگر ملز مالکان کو نوٹس جاری کرنے کا حکم
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ٹیکس چوری میں ملوث شوگر ملز مالکان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر نوٹس بھیجنے کا حکم جاری کر دیا۔  وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ایف بی آر سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران شوگر ملز کے مرکزی دروازوں پر کیمرے نہ لگنے اور ٹیکس تفصیلات چھپانےکے قانون میں ترمیم نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے وزیراعظم نے شوگر ملز پر 15 روز میں سی سی ٹی وی کیمرے  لگانے کی ہدایت کر دی۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو بریفنگ بھی دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ شوگر انکوائری کمیشن کے بعد شوگر ملز سے سیلز ٹیکس کی مد میں 80 فیصد اضافہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک شوگر ملز سے 16 سے 29 ارب روپے سیلز ٹیکس جمع ہوا جبکہ ماضی میں 345 ارب روپے کی شوگر ملز مالکان نے ٹیکس چوری کی۔

عمران خان نے کہا کہ یہ کالا قانون تھا اور میری حکومت میں دہرا معیار نہیں ہو گا اور عوام کے ٹیکس کی تفصیلات پبلک ہیں تو شوگر ملز کی کیوں نہیں۔ 

واضح رہے کہ کہ چینی اسکینڈل کی تحقیقات میں جہانگیر ترین کا نام سامنے آیا تھا جس کے بعد سے ان کے اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان فاصلے بڑھ گئے ہیں۔ کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جہانگیر ترین سمیت حکومتی اور اپوزیشن کے کئی سیاستدانوں کی شوگر ملز سالہا سال سے دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے چینی کی قیمت میں مصنوعی اضافہ کر کے ناجائز منافع کما رہی ہیں۔