نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، حکومت مخالف تحریک پر مشاورت

نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، حکومت مخالف تحریک پر مشاورت
کیپشن: نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، حکومت مخالف تحریک پر مشاورت
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد ایک بار پھر حکومت کیخلاف متحرک ہو گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں حکومت مخالف تحریک پر مشاورت کی گئی۔ ن لیگی قائد نے جے یو آئی رہنما کی تجاویز سے اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے استعفوں، لانگ مارچ اور دھرنے کی مکمل حمایت کا فیصلہ کیا۔ اس کے علاوہ مریم نواز بھی رات گئے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچیں اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پی ڈی ایم کےکل ہونیوالے اجلاس سے متعلق مشاورت اور پی ڈی ایم کے ایجنڈے پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں سینیٹ انتخابات اور تحریک عدم اعتماد کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ مریم نواز کے ہمراہ راناثنااللہ اور مریم اورنگزیب بھی ملاقات میں موجود تھے۔