پری زاد بھارتی اداکارہ کے دل میں جگہ بنانے میں کامیاب

پری زاد بھارتی اداکارہ کے دل میں جگہ بنانے میں کامیاب

لُاہور: پاکستان میں حالیہ دنوں  ختم ہونے والے ڈرامے پری زاد نے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی خوب پذیرائی حاصل کی، اب پری زاد  سرحد پار سے اداکارہ سونم باجوہ کے دل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  بھارتی پنجابی فلموں کی اداکارہ سونم باجوہ بھی ڈرامے میں اداکار احمد علی اکبر کے کردار سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں اور احمد علی کی کمال اداکاری کو غیر معمولی قرار دیدیا۔

 

بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کی تعریف پر پاکستانی اداکاراحمد علی اکبر نے بھی جواب دیتے ہوئے اداکارہ کا شکریہ ادا کیا۔

قبل ازیں نامور  پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی  اداکار احمد علی اکبر کو عالمی سطح پر پذیرائی ملنے پر بے حد خوشی کا اظہار کیا تھا ۔

مصنف کے بارے میں