لاہور: اے ایس ایف کی کارروائی، منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام

لاہور: اے ایس ایف کی کارروائی، منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام

لاہور: ائیر پورٹ سیکورٹی فورسز (اے ایس ایف ) نے  لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے  ڈالر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

 اے ایس ایف  حکام کے مطابق دبئی جانے والے تین مسافروں  سے  84000امریکی  ڈالر اور4 لاکھ 65 ہزارپاکستانی روپے برآمد کر لئے گئے ہیں ۔تینوں افراد کو اے ایس ایف نے حراست میں لے لیا ہے۔

مسافروں نےرقم وہیل چیئرکی سیٹ اور دستی بیگوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی،سامان کی تلاشی کے دوران  کرنسی  برآمد کر کے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ غیر ملکی کرنسی کی مالیت   ایک کروڑ 47لاکھ روپے بنتی ہے ۔