بلوچستان میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 15 دہشت گرد ہلاک، 4جوان شہید : شیخ رشید

بلوچستان میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 15 دہشت گرد ہلاک، 4جوان شہید : شیخ رشید
سورس: File

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کےحملے میں 4 جوان شہید اور 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ 

وزیر داخلہ شیخ رشید نے  ٹویٹر پر حملے کی تفصیلی بتاتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے رات گئے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کی کوشش کی ۔ پاک فوج نے بلوچستان کے علاقے نوشکی اور پنجگور میں دہشتگردوں کے حملوں کو کامیابی سے ناکام بنادیا۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 15 دہشت گردوں کوجہنم واصل کردیا گیا جبکہ حملے میں پاک فوج کے 4 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔  نوشکی میں 9  جبکہ پنجگور میں 6دہشت گرد مارے گئے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نوشکی میں پاک فوج کے 4 جوان بھی شہید ہوئے ۔ پاک فوج نے نوشکی اور پنجگور  سے دہشتگردوں کو باہر دھکیل دیا۔ پنجگور میں 4 سے 5 دہشت گرد اب بھی ہماری فورسز کے گھیرے میں ہیں۔ 

 دہشت گردی کے خاتمے میں سکیورٹی فورسز کے عزم اورحوصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ ہماری سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہو سکتے۔ 

مصنف کے بارے میں