پی ایس ایل میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

پی ایس ایل میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں آج 10 واں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا جو رات ساڑھے سات بجے شروع ہو گا۔ 

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹورنامنٹ میں اب تک 2 میچز کھیلے ہیں جن میں سے ایک میں کامیابی حاصل ہوئی تو دوسرے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور یہ 2 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے اب تک تین میچز کھیلے ہیں جن میں سے ایک میچ میں کامیاب ملی اور دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 2 پوائنٹس کیساتھ یہ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔ 

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احسان علی، ول سمیڈ، بین ڈکٹ، عاشر قریشی، افتخار احمد، محمد نواز، جیمز فالکنر، سہیل تنویر، نسیم شاہ، محمد حسنین، شمرون ہت مائر، لیوک ووڈ، ڈینیل لارنس، غلام مدثر، علی عمران، عبدالبنگلزئی اور خرم شہزاد شامل ہیں۔ 

اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈ کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں پال سٹرلنگ، ایلکس ہیلز، رحمن اللہ گرباز، فہیم اشرف، آصف علی، اعظم خان، مبشر خان، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، مرچنٹ دی لینگ، کولن منرو، ریس ٹاپلی، ظفر گوہر، ظاہر خان، محمد موسیٰ، دانش عزیز، محمد ہریرہ، ذیشان ضمیر، محمد اخلاق اور اطہر محمود شامل ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں