واشنگٹن: دنیابھر میں انٹرنیٹ صارفین کی پسندیدہ ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب نے صارفین کی بڑی مشکل حل کرتے ہوئے ایپ میں نیا یوزر انٹرفیس متعارف کروا دیا ہے۔
یوٹیوب صارفین کو پہلے ویڈیو لائک ، شیئر یا پلے لسٹ میں شامل کرنے کیلئے اسکرین سائز کو تبدیل کرنا پڑتا تھا تاہم اب یوٹیوب کی انتظامیہ نے صارفین کی مشکل کو حل کر دیا ہے۔
31 جنوری سے شروع ہونے والے یوٹیوب کے نئے یوزر انٹرفیس میں اب صارف کو ان تمام عمل کیلئے فل سکرین سے چھوٹی سکرین پر نہیں جانا ہو گا بلکہ یہ تمام آپشنز فل سکرین موڈ پر ہی سکرین کے نچلے حصے پر نمودار ہو جائیں گی جبکہ ویڈیو کو روکنا بھی نہیں پڑے گا۔