کرکٹ آسٹریلیا کی اہم بورڈ میٹنگ، دورہ پاکستان کی منظوری کا امکان

کرکٹ آسٹریلیا کی اہم بورڈ میٹنگ، دورہ پاکستان کی منظوری کا امکان
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کینبرا: کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کی اہم بورڈ میٹنگ کل ہو گی جس میں دورہ پاکستان کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے جو رواں سال مارچ میں شیڈول ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی اہم بورڈ میٹنگ میں کوچ جسٹن لینگر کو مزید توسیع دینے کے علاوہ 24 سال بعد دورہ پاکستان کی منظوری دئیے جانے کی توقع ہے۔ 
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے دورہ پاکستان میں 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ شیڈول ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 3 مارچ سے کراچی میں ہو گا جبکہ راولپنڈی اور لاہور بھی ٹیسٹ میچز کے وینیوز میں شامل ہیں۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا شیڈول تبدیل ہونے کا امکان بھی موجود ہے اور اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ بات چیت بھی کی ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی سیریز راولپنڈی سے شروع ہو سکتی ہے اور یہ تجویز آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے دی ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ دونوں بورڈز کے درمیان باہمی مشاورت کے ساتھ ہی کیا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں