الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈا پور کو ضلع بدر کرنے کا حکم

 الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈا پور کو ضلع بدر کرنے کا حکم
سورس: فائل فوٹو

ڈیرہ اسماعیل خان: الیکشن کمیشن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو ضلع بدر کرنے کا حکم دے دیا۔ 

الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو احکامات پر عمل درآمد کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور اپنے بھائی کے لیے سٹی میئر کے الیکشن کی مہم چلا رہے تھے اور انہیں ضلع بدر کیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی کی گرفتاری کا نوٹس بھی جاری کیا ہے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محمد یعقوب شیخ پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں