وفاقی وزیر داخلہ کا بلوچ عسکریت پسند تنظیموں کا کالعدم ٹی ٹی پی سے گٹھ جوڑ کا اشارہ

 وفاقی وزیر داخلہ کا بلوچ عسکریت پسند تنظیموں کا کالعدم ٹی ٹی پی سے گٹھ جوڑ کا اشارہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بلوچ عسکریت پسند تنظیموں کا کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سمیت دیگر عسکریت پسند گروہوں سے گٹھ جوڑ کا اشارہ دے دیا ہے۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 11 جنوری کو بلوچ عسکریت پسند تنظیموں نے مل کر بی این اے بنائی ہے۔ بی این اے کوپس پردہ کالعدم تحریک طالبان سمیت دیگر تنظیموں کی سپورٹ بھی ہے اور اس کے علاوہ داعش اور دیگر تنظیمیں بھی ہیں جو دہشت گردی میں اضافہ کر رہی ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے بھارت سے روابط ہیں اور افغانستان میں بھی ان کے کیمپس ہیں۔

اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بلوچستان آپریشن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد حملوں کی پیشگی اطلاع تھی جس سے متعلق ہم نے صوبوں کو آگاہ کر دیا تھا۔ ہم نے چیف سیکرٹریز کو بھی ممکنہ حملوں سے آگاہ کیا تھا۔ دہشت گردوں کے زیراستعمال وہی اسلحہ ہے جو افغانستان میں چھوڑا گیا جبکہ افغانستان اور بھارت میں کالعدم ٹی ٹی پی دوبارہ سے رابطوں میں ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ نوشکی میں ہنگامی طور پر موبائل فون سروس معطل کر رہے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو ختم کر کے ہی دم لیں گی۔

مصنف کے بارے میں