حکومت کے مثبت رویے کا منفی جواب ، عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا

حکومت کے مثبت رویے کا منفی جواب ، عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا
سورس: File

لاہور (شیراز احمد شیرازی) حکومت کے مثبت رویے کا تحریک انصاف کی طرف سے منفی جواب دیا گیا ہے۔ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو وزیر اعظم کی دعوت پر بلائے گئے اپیکس کمیٹی اجلاس میں شرکت سے روک دیا۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کو آج پشاور میں ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی لیکن عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو وزیر اعظم کی دعوت قبول کرنے سے انکار کردیا۔ 

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن کے علاوہ کسی آپشن پر بیٹھنے کو تیار نہیں۔   دہشت گردی موجودہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بڑھی ہے ۔ پارٹی کا کوئی رہنما ایپکس کمیٹی میں شرکت نہ  کرے۔ 

مصنف کے بارے میں