عمران خان کا ایک اور یوٹرن، ضمنی انتخابات میں خود حصہ لینے سے انکار

عمران خان کا ایک اور یوٹرن، ضمنی انتخابات میں خود حصہ لینے سے انکار
سورس: File

لاہور (شیراز احمد شیرازی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔  ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی ہی حصہ لیں گے۔

نیو نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے سابق ارکان کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔ سابق ارکان قومی اسمبلی اپنے حلقوں میں الیکشن مہم شروع کر دیں۔ 

الیکشن کمیشن نے 33 ضمنی انتخابات کے حلقوں میں 16 مارچ کو الیکشن شیڈول جاری کر رکھا ہے۔ پہلے فیصلہ ہوا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف ضمنی انتخابات میں خود حصہ لیں گے۔چیئرمین تحریک انصاف نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر فیصلہ تبدیل کر لی۔ 

مصنف کے بارے میں