عمران خان شہباز شریف کی طرف سے بلائی اے پی سی میں شرکت نہیں کرینگے : اسد عمر 

عمران خان شہباز شریف کی طرف سے بلائی اے پی سی میں شرکت نہیں کرینگے : اسد عمر 
سورس: File

لاہور : رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے۔

لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ عمران خان آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔ ہمارے رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات درج کیے جارہے ہیں تو کیسے ان کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں۔

انھوں نے سوشل میڈیا پر یہ بھی کہا کہ آج کی عدالت کی کارروائی سے تقریباً واضح ہو گیا ہے کے پنجاب اسمبلی کے الیکشن اپریل کے دوسرے ہفتے میں ہوں گے۔ تمام تحریک انصاف کے امیدوار حلقوں میں تیاری پکڑیں۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی حیدر زیدی نے کہا کہ یہ اے پی سی میں ایسی کیا بات کریں گے جس پر اسمبلی میں بحث نہیں ہو سکتی؟ اے پی سی بلانا اس بات کا کھلا اعتراف ہے کہ آج پاکستان میں عمران خان کے بغیر کوئی بھی سیاسی فیصلہ کرنا ناممکن ہے۔ اے پی سی چھوڑو، الیکشن کرواؤ۔ 

مصنف کے بارے میں