کوئٹہ میں پی ایس ایل کے نمائشی میچ کی تیاریاں مکمل، سکیورٹی کے سخت انتظامات

کوئٹہ میں پی ایس ایل کے نمائشی میچ کی تیاریاں مکمل، سکیورٹی کے سخت انتظامات

کوئٹہ: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے آغاز سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے جانے والے نمائشی میچ کیلئے انتظامات مکمل ہو گئے ہیں اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق 13 فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 8 سے قبل کوئٹہ کے بگٹی سٹیڈیم میں لیگ کی دو معروف ٹیموں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان اتوار کو نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل، عثمان قادر، محمد حارث اور اسامہ میر سمیت دیگر کھلاڑی کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑی آج شب پہنچیں گے۔ 
قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی سے نکاح کی تقریب میں شرکت کے بعد کوئٹہ پہنچیں گے جس میں کپتان بابراعظم بھی شامل ہیں۔
سابق کپتان شاہد خان آفریدی بھی ایکشن میں دیکھائی دیں گے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر ہارون رشید امپائرز پینل میں شامل علیم ڈار اور آصف یعقوب کے ساتھ کمنٹری پینل کے ارکان بھی پہنچ گئے ہیں۔ 
دوسری جانب صوبائی حکومت کی جانب سے انتظامات تقریباً مکمل کر لئے گئے ہیں اور اس سلسلے میں سکیورٹی کے سخت ترین حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں