سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیانے لنچ تک 126رنز بنا لیے،وارنر کی سنچری

سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیانے لنچ تک 126رنز بنا لیے،وارنر کی سنچری

سڈنی میں کھیلے جانے والےتیسرےٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے ، آسٹریلیا نے پاکستان کےخلاف کھانےکےوقفے تک بغیر کسی نقصان کے 126 رنز بنالئے ہیں۔

سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز کی خاص بات آسٹریلین بیٹسمین ڈیوڈ وانر کی سنچری ہےجو انہوں نے کھانے کے وقفے پہلے مکمل کی ،ڈیوڈ وانر ٹیسٹ کے پہلے دن لنچ سے پہلے سنچری بنانےوالےپانچویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔

سڈنی ٹیسٹ میں اب تک پاکستان کے بولرز ناکام رہے ہیںاور اب تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکے ہیں ،آسٹریلیا کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں کیا جا سکا ہے ۔

محمد عامر لنچ سے قبل ہی ٹانگ میں تکلیف کےباعث میدان سے باہر چلے گئے تھے۔