روسی خلائی ماہرین کا بلیک ہول کی تصویر لینے کی کوشش کریں گے

روسی خلائی ماہرین کا بلیک ہول کی تصویر لینے کی کوشش کریں گے

ماسکو : روسی خلائی ماہرین سال 2017کے دوران ہماری کہکشاں میں موجود بلیک ہول کی تصویر لینے کی کوشش کریں گے۔

 روسی میڈیا کے مطابق سال نو کے موقع پر بہت سے اداروں اورشخصیات کی جانب سے جہاں نئے عزم کا اظہارکیا جارہاہے وہیں روسی خلائی ادارے کے ماہرین بھی کسی سے پیچھے نہیں۔

 روسی خلائی ماہرین نے کہاہے کہ وہ اس سال اپریل میں ہورائزن ٹیلی سکوپ پراجیکٹ کے ذریعے ہماری کہکشاں میں 25ہزار نوری سالوں کے فاصلے پرموجود بلیک ہول سیگیٹرئیس اے کی تصویرلینے کی کوشش کریں گے کیونکہ ابھی تک اس بلیک ہول کی تصویر کوئی بھی نہیں لے سکا ہے۔

 روسی ادارے نے سال کیلئے دیگر پروگراموں کا بھی اعلان کیاہے جن میں بین الاقوامی خلائی سٹیشن میں عملہ کی تعداد کو تین سے کم کرکے دو تک محدود رکھنا بھی شامل ہے۔