لاہور سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش

لاہور سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش

اسلام آباد :لاہور اور گردونواح میں بونداباندی،سردی میں اضافہ ،اسلام آباد ،راولپنڈی اورملحقہ علاقوں میں بھی بوندا باندی پشاور ،لوئر دیر اور گردونواح میں بارش سے سردی میں اضافہ ،مری میں ہلکی برفباری شروع،سردی کی شدت میں اضافہ۔چترال،استور،لواری ٹاپ، ہری پور،سوات،مٹھہ اور دیگر بلائی علاقوں میں بارش سے سردی میں اضافہ ہو گیا۔
یہ موسم سرما کی پہلی بارش ہے  اس سے پہلےبارش نا ہونے کی وجہ سے وبائی امراض میں اضافہ ہو رہا تھا اور خشک سالی کی وجہ سے پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔