لاہور ایئرپورٹ :کسٹم حکام نے 2مسافروں کی سب کے سامنے درگت بناڈالی

لاہور ایئرپورٹ :کسٹم حکام نے 2مسافروں کی سب کے سامنے درگت بناڈالی

لاہور:کسٹم حکام کی من مانیاں جاری ،مسافروں سے بدتمیزی اور مارپیٹ کو معمول بنالیا ۔ اہور ایئر پورٹ پر کسٹم حکام نے سامان چیکنگ کے تنازعہ پر شارجہ سےآنے والے دو مسافروں کی درگت بناڈالی.نیو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد کسٹم حکام نے ڈرا دھمکا کر معافی نامے پر دستخط کرواکر دونوں کو چھوڑ دیا،مسافروں کا کہنا ہے کہ جھگڑا رشوت نہ دینے پر ہوا۔لاہور ایئرپورٹ پر شارجہ سے آنی والی نجی ایئر لائن کی پرواز پی اے 451 کے سامان کی چیکنگ کے دوران کسٹم حکام دو مسافروں سے الجھ پڑےاورانہیں خوب پیٹا ۔

متاثرہ زبیر نامی شخص کو بچانے کے لیے اس کا ساتھی نصراللہ آگے بڑھا ، تو اہلکاروں نے اسے بھی نہ چھوڑا،،اور سرعام ان کی پٹائی کرتے رہے ،نیو نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد کسٹم حکام نے ڈرا دھمکا کر دونوں سے معافی نامے پر دستخط کرواکے انہیں چھوڑ دیا۔مسافروں نے الزام عائد کیا کہ کسٹم اہلکاروں نے ان سے رشوت طلب کی نہ دینے پر مارپیٹ شروع کردی ۔

مصنف کے بارے میں