بٹگرام میں اہم سرکاری عمارتوں پرحملوں کی سازش ناکام،2دہشت گرد گرفتار

 بٹگرام میں اہم سرکاری عمارتوں پرحملوں کی سازش ناکام،2دہشت گرد گرفتار

 بٹگرام میں اہم سرکاری عمارتوں پرحملوں کی سازش ناکام بنا دی گئی ۔ کالعدم ٹی ٹی پی سوات سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں گرفتار دہشت گردوں نے افغانستان میں تربیت حاصل کی ۔ محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ۔

گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان نے 4 مقامات پر دہشت گردی کے منصوبے بنا رکھے تھے تاہم پی ٹی ڈی کی بروقت کارروائی سے دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ۔ ملزمان سے ڈی پی او آفس بٹگرام کی ویڈیو بھی برآمد ہوئی ہے ۔

مصنف کے بارے میں