کھلونا گن رکھنے پر چینی خاتون کو سز ا کا سامنا

کھلونا گن رکھنے پر چینی خاتون کو سز ا کا سامنا

ٹیان جن:چین میں ایک خاتون کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں تین سال چھ ماہ قید کی سزا سنانے کے بعد غیر قانونی اسلحہ کے بارے میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایک اکیاون سالہ خاتون زاﺅ چن ہوا نے اپنی بیٹی کے ہمراہ ٹیا ن جن میں ایک سڑک کے کنارے ایک تفریح گیلری قائم کررکھی ہے جس میں وہ بچوں کو تفریح کا سامان فراہم کرتی ہے ،اس میں ایئر گن کے ساتھ غبارے پھاڑنے کی گیم بھی شامل ہے ۔

گذشتہ اکتوبر میں پولیس نے چھاپہ مار کر ا س تفریح گیلری سے وہ گنیں برآمد کیں اور خاتون کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا ، جس پر اسے تین سال چھ ماہ کی سزا سنا دی گئی ۔خاتون کا کہنا ہے کہ یہ پلاسٹک کی گنیں تھیں جس سے بچے غبارے پھاڑنے کی گیم کرتے ہیں اور کھلونا گنوں کے ذریعے اسے سزا نہیں دی جا سکتی تاہم پبلک سکیورٹی کی وزارت کی 210کی دستاویز کے مطابق کوئی بھی گن جو 1.8جولز فی مربع سینٹی میٹر کے حساب سے فائر کر سکتی ہے۔

اسے غیر قانونی بندوق تصور کیا جائے گا،اس پر چین میں جو نئی بحث چھڑ گئی ہے اس حوالے سے لوگوں کا کہنا ہے کہ قانون یہ واضح نہیں ہے کہ پلاسٹک کی گن بھی غیر قانونی تصور ہو گی ۔