استنبول:ترکی موبائل فون کے استعمال میں خطہ یورپ میں دوبارہ سر ِ فہرست رہا ہے۔
ترکی نے سال کی تیسری سہہ ماہی میں ماہانہ اوسطاً 436 منٹ موبائل فون استعمال کرتے ہوئے 257 منٹ کی ماہانہ اوسط کے حامل یورپ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی و کیمیونیکشن ادارے کے اعداد و شمار کی رُو سے ترکی میں موبائل صارفین کی تعداد 75 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔
موبائل استعمال میں ترکی کے بعد فرانس، سویڈن اور ناروے کا نمبر ہے تو جرمنی میں یہ اوسط 156 منٹ ہے۔