خطے کے ملکوں کے ساتھ پر امن بقائے باہمی پر یقین رکھتے ہیں،ویزراعظم

خطے کے ملکوں کے ساتھ پر امن بقائے باہمی پر یقین رکھتے ہیں،ویزراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس ہو ا ہے۔ اجلاس میں پاکستان کےہمسایہ ممالک اورسٹریٹجک پارٹنرزکےساتھ تعلقات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی ،وزیر داخلہ ،وزیر خزانہ، مشیر خارجہ اور معاون خصوصی خارجہ امور شریک ہوئے ، وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان خطے کے ملکوں کے ساتھ پر امن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے،خطے کے ملکوں کے ساتھ مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں۔پاک چین راہداری خطے میں رابطوں اور مشترکہ خوشحالی کا منصوبہ ہے ، پاکستان خطے کے ملکوں کے ساتھ پر امن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ خطے کے ملکوں کے ساتھ مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں، دہشتگردی میں پاکستان کی جانی،مالی قربانیوں کےمثبت نتائج برآمد ہوئے،پاکستان کی قربانیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں