نیاسال ۔ نیا آغاز ۔ پانامہ کا ہنگامہ پھر شروع

 نیاسال ۔ نیا آغاز ۔ پانامہ کا ہنگامہ پھر شروع

اسلام آباد:پاناما کیس کی سماعت سے ایک دن پہلے پی ٹی آئی پھر اِن ایکشن ہوگئی۔ مزید دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں، چالیس صفحات پر مشتمل دستاویزات میں موزیک فونسیکافرانزک کمپنی اور منروا ،سروسز کے درمیان بینی فیشل اونر سے متعلق خط و کتابت اور ای میل کاریکارڈ بھی شامل ہے۔اضافی دستاویزات کے ساتھ ،،وزیر اعظم نواز شریف کے سینئر صحافی حامد میر کو 2012 میں دیئے گئے انٹرویو کا ٹرانسکرپٹ بھی لگایا گیا ہے ۔

پی ٹی آئی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ منروا سروسز نے مریم صفدر کو آف شور کمپنیوں کا بینیفیشل اونر بتایا تھا،مریم نواز اور حسین نواز کے درمیان ٹرسٹ ڈیڈ جھوٹی ہے،نون لیگ کی جانب سے جھوٹی ٹرسٹ ڈیڈ عدالت کو گمراہ کرنے کیلئے بنائی گئی،تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ان دستاویز سے ثابت ہو گیا کہ مریم نواز آف شور کمپنیوں کی مالک ہیں ۔

مصنف کے بارے میں