منصف کے گھر ناانصافی!!! کم سن ملازمہ پر تشدد کیس کا متوقع ڈراپ سین

منصف کے گھر ناانصافی!!! کم سن ملازمہ پر تشدد کیس کا متوقع ڈراپ سین

اسلام آباد کے حاضر سروس جج کی گھریلو ملازمہ پر تشدد کیس کا متوقع ڈراپ سین ہوگیا۔غریب والدین نے معاملہ اللہ کی عدالت کے سپرد کر دیا،جج کی اہلیہ کی ضمانت بھی منظور کرلی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف محمود کی اہلیہ پرکم سن ملازمہ پر وحشیانہ تشدد کا الزام تھا، طیبہ کے والدین نے اپنا معاملہ آسمان پر بیٹھے منصف کے سپرد کر دیااور زمین پر بیٹھے منصف کو معاف کر دیا۔

طیبہ کے والدین کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے معاملے کی خود تحقیق کی اور اس نتیجے پر پہنچے کہ مقدمہ بے بنیاد ہے۔فاضل عدالت نے 30 ہزار کے مچلکوں کے عوض ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف محمود کی اہلیہ کی ضمانت منظور کر لی۔منصف اور اس کی اہلیہ کو تشدد کیس میں معافی مل گئی لیکن سوال یہ ہے کہ کیا کم عمر بچی کو گھر میں ملازم رکھنا غیرقانونی نہیں؟؟؟کیا انصاف فراہم کرنے والے ادارے منصف کے ساتھ بھی انصاف کریں گے ؟؟؟

مصنف کے بارے میں