عشق میں دھوکہ،لڑکی نے لڑکے کے گھرپر دھرنا دے دیا

عشق میں دھوکہ،لڑکی نے لڑکے کے گھرپر دھرنا دے دیا

کنداپور: پہلے عشق بازی اور بعدمیں دھوکہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے ایک لڑکی نے پانڈیشور گرام کے سچن نامی لڑکے کے گھر پر دھرنا دے دیا۔ لڑکا اور لڑکی گزشتہ تین برسوں سے عشق بازی کررہے تھے۔مبینہ طور پر امسال 4 اگست کو منی پال کی ایک لاڈج میں انہوں نے جنسی تعلق بھی قائم کیاتھا۔

لڑکی کا کہنا ہے کہ اس کے بعد سے سچن اس سے دور رہنے لگا اور اپنے عشق کے وعدے پر قائم رہنے کے بجائے اس کی زندگی سے دور ہونے لگا۔ لڑکی نے پولیس میں شکایت درج کی تو سچن کے والدین کو اس عشق بازی کی خبر ہوئی۔

لڑکی کہتی ہے کہ پولیس اسٹیشن میں رجسٹر شادی کرنے پر سچن راضی ہوگیا تھا۔ مگر اس کے بعد سے وہ لاپتہ ہوگیا ہے۔اب لڑکی نے سیدھے اس کے گھر پہنچ کر آنگن میں دھرنا دے رکھا ہے۔ وہ کہتی ہے کہ سچن کے گھر والوں نے اسے کہیں روپوش کردیا ہے۔ جبکہ سچن کے والدین کہتے ہیں کہ اس کے بارے میں انہیں کوئی خبر نہیں ہے۔ لڑکی ضد پر اڑی ہوئی ہے کہ اس کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔ وہ سچن سے شادی کرنا چاہتی ہے اور جب تک سچن کے ساتھ اس کی بات چیت نہیں ہوتی وہ وہاں سے نہیں ہٹے گی۔