ایران کیلئے جاسوسی کرنےوالےپاکستانی پر فرد جرم عائد

ایران کیلئے جاسوسی کرنےوالےپاکستانی پر فرد جرم عائد

برلن: جرمن پراسیکیوٹر نے ایرانی خفیہ ادارے کےلئے جاسوسی کرنے والے پاکستانی شخص پر فرد جرم عائد کردی۔ وفاقی پراسیکیوٹر کے مطابق 31 سالہ شخص جس کا نام سید مصطفی ایچ بتایا گیا ٖ 2011 سے ایرانی خفیہ ادارے سے رابطے میں تھا۔

جرمن قوانین کی وجہ سے مجرم سے متعلق مزید معلومات بیان نہیں کی گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن عدالت کی جانب سے جاری بیان میں پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ مصطفی نامی شخص نے جولائی 2015 میں جرمن اسرائیل تعلقات کو فروغ دینے والے گروپ کے سابق سربراہ کی جاسوسی کا آغاز کیا۔

مجرم پر مذکورہ سابق سربراہ کی معلومات فراہم کرنے کے عوض رقم وصول کرنے کا الزام تھا۔

مصنف کے بارے میں