سیف علی خان اپنے ننھے بیٹے کی وجہ سے انتہائی مشکل کا شکار

سیف علی خان اپنے ننھے بیٹے کی وجہ سے انتہائی مشکل کا شکار

ممبئی :  بالی ووڈاداکار سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور کے بیٹے کا نام تیمور علی خان رکھے جانے پر انتہاءپسند آپے سے باہر ہوگئے اور اس کا تذکرہ صبح شام ہورہاہے جوکسی بھی طرح دلچسپی سے خالی نہیں جبکہ موصوف اپنے بیٹے کا نام تیمور رکھ کر غالباً بہت پچھتا رہے ہیںکیونکہ انتہاءپسندوں نے ان کا جینا حرام کررکھاہے اور اس کی وجہ سمجھ میں بھی آتی ہے کیونکہ تیمور کا شماران مسلمان بادشاہوں فاتحین میں ہوتاہے جنہوں نے دیگر ممالک کیساتھ ساتھ ہندوستان کی بھی اینٹ سے اینٹ بجادی۔ تیمور کویہ کریڈٹ بھی بتایاجاتاہے کہ اس کی گردن پر ایک کروڑ سترلاکھ انسانوں کا خون ہے ، وہ بظاہردنیا کو ٹھیک کرنے نکلا تھا جبکہ کہنے کو وہ حافظ قرآن بھی تھے لیکن آج تک یہ سمجھ نہیں آسکا کہ کیسا مسلمان تھا جو انسانوں کو کھیرے کی طرح کاٹتاگیا۔


نیوویب ڈیسک< News Source