45 اراکین کو چین کی نیشنل پیپلز کانگریس سے نکال دیا

45 اراکین کو چین کی نیشنل پیپلز کانگریس سے نکال دیا

چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے پینتالیس اراکین کو ووٹوں کی خریداری کے سبب کانگریس سے نکال دیا گیا ہے-

ارنا کی رپورٹ کے مطابق چین میں ووٹوں کی خریداری کا اسکینڈل بدعنوانی شمار ہوتا ہے اور اس ملک کے عدلیہ کےعہدیدار، دوہزار تیرہ سے اس کی بابت ہوشیار ہوگئے ہیں- جب سے یہ واضح ہوا کہ مشرقی چین کی مقامی پارلیمنٹ کے بعض نمائندے رشوت دے کر نیشنل پیپلز کانگریس کے اراکین میں شامل ہوگئے ہیں یہ اسکینڈل اس بات کا باعث بنا کہ چین کے صدر شی جین پینگ کی حکومت نے گذشتہ تین برسوں سے بدعنوانی کے خلاف سخت جدوجہد شروع کردی - 

چین کی نیشنل پیپلز کانگریس اس ملک کی سب سے  بڑی قانون ساز مجلس ہے - کانگریس کے اراکین کے درمیان اسکینڈل اس بات کا باعث بنا کہ حکومت اور کانگریس کےاراکین نے ستمبر دوہزار سولہ میں  ایک خصوصی اجلاس تشکیل دیا اور اراکین کانگریس کے درمیان اس قسم کے اسکینڈلز کا جائزہ لیا- 

مصنف کے بارے میں