اداروں کو متنازع نہ بنایا جائے، ایاز صادق

اداروں کو متنازع نہ بنایا جائے، ایاز صادق

کراچی:  اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ اداروں کو متنازع نہ بنایا جائے، جس طرح وقت کے ساتھ جمہوریت مضبوط ہوئی ہے اسی طرح ادارے بھی مضبوط ہوں گے۔کراچی میں رکن قومی اسمبلی غلام مصطفی شاہ کی ساس کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر ایاز صادق نے کہاکہ الیکشن ریفارم کمیٹی بنائی گئی تھی. جس کی سب کمیٹی نے رپورٹ تیار کی ہے، جسے رواں ماہ میں ہونے والے اجلاس میں پیش کردیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ ادارے بہتر ہورہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ادارے اآئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کریں، حکومت اور قومی اسمبلی مل کر تمام معاملات حل کرتے رہیںگے۔ایاز صادق نے کہا کہ عدالت یا الیکشن کمیشن سے کوئی چیز آئی تو دیکھیں گے، سنی سنائی باتوں پر کسی پر پابندی نہیں لگا سکتے۔چوہدری نثار اور ڈاکٹر فاروق ستار سے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ دونوں ممبران عوام کی عدالت سے ہو کر اسمبلی میں بیٹھے ہیں.