شریف خاندان کیخلاف3 نیب ریفرنسز پر آج احتساب عدالت میں سماعت ہو گی

شریف خاندان کیخلاف3 نیب ریفرنسز پر آج احتساب عدالت میں سماعت ہو گی

اسلام آباد: شریف خاندان کیخلاف3 نیب ریفرنسز پر آج احتساب عدالت میں سماعت ہو گی۔نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر آج پھر احتساب عدالت پیش ہوں گے۔احتساب عدالت نے استغاثہ کے 2 گواہوں کے طلبی کے سمن جاری کررکھے ہیں۔جج محمد بشیر کے روبرو گواہان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا جبکہ وکیل صفائی خواجہ حارث گواہوں پر جرح کریں گے۔نواز شریف کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔احتساب عدالت کی طرف جانیوالے راستے بلاک کر دیئے گئے۔پولیس اور ایف سی کے 400 سے زائد اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔