'عمران خان نے سیاست دان کی بجائے جعلی شاہ رخ خان بننے کی کوشش کی'

'عمران خان نے سیاست دان کی بجائے جعلی شاہ رخ خان بننے کی کوشش کی'

اسلام آباد: احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف آج پھرعدالت میں پیش ہو رہے ہیں آج ان لوگوں سے پوچھا جائے جو کل کہہ رہے تھے کہ سعودی عرب میں این آر او ہو رہا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان اچھے سیاستدان تو نہ بن سکے اب وہ جعلی شاہ رخ بننے کی کوشش کر رہے ہیں اور عمران خان نے جو کل ٹویٹ کیا اس میں وہ جعلی خان لگانا بھول گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ضمانت منظور کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا تھا کہ میرا نام خان ہے اور میں دہشت گرد نہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں