عامر خان نے فریال کے ساتھ تنازعات کی اصل وجہ بتا دی

عامر خان نے فریال کے ساتھ تنازعات کی اصل وجہ بتا دی

لاہور: پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ اپنی ازدواجی زندگی میں تنازعات کی وجہ رابطے کا فقدان جبکہ باکسنگ رِنگ سے باہر ہونے کی وجہ اپنی ہاتھ کی چوٹ کو قرار دے دیا۔

مرر کی ایک رپورٹ کے مطابق عامر خان اور فریال مخدوم 'لوز ویمن ٹوڈے' نامی پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انٹرویو دیتے ہوئے دونوں نے اپنی ازدواجی زندگی کے مسائل پر گفتگو کی جبکہ عامر خان کا کہنا تھا کہ یہ ساری غلطی ان کی اپنی تھی۔ عامر خان نے اعتراف کیا جو کچھ بھی ہوا وہ رابطے کے فقدان کی وجہ سے ہوا۔

ان کا کہنا تھا جس طرح سے ان کا تنازع سب کے سامنے آیا یہ بالکل بھی ٹھیک نہیں تھا اور میرا خیال ہے کہ کبھی کبھی غصہ ہر چیز پر غالب آ جاتا ہے۔

عامر خان نے کہا کہ وہ ہاتھ کی چوٹ کی وجہ سے اپنی توجہ باکسنگ پر مرکوز نہ رکھ سکے جس کی وجہ سے وہ باکسنگ رنگ سے خارج ہوئے ۔

باکسر عامر خان نے کہا میرے ہاتھ پر چوٹ لگ گئی، میری شادی ٹوٹ رہی تھی، ہاتھ کی چوٹ کی وجہ سے میں باکسنگ رِنگ سے باہر تھا اور اپنی فیملی سے دور تھا جبکہ میری زندگی میں بہت سے مسائل چل رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ گھریلو حالات کے باعث وہ ذہنی طور پر پریشان تھے لیکن اب تمام اختلافات کو بھلا کر آگے بڑھ چکے ہیں۔

دوسری جانب عامر کی اہلیہ فریال مخدوم کا کہنا تھا کہ ان کے درمیان دوریوں کی وجہ سے بھی مشکلات پیدا ہوئیں۔ میں انگلینڈ میں تھی اور عامر دبئی میں تھے۔ ساتھ ہی انہوں نے اعتراف کیا کہ عامر اُس وقت انتہائی شدید بحران کا شکار تھے اور انہیں سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ انہیں کس سے بات کرنی چاہیے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں