سونم کپور نے مارچ میں شادی کا اعلان کر دیا

سونم کپور نے مارچ میں شادی کا اعلان کر دیا

ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ سونم کپور نے مارچ میں شادی کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سونم کپور نے نیا سال اپنے دیر ینہ دوست آنندکے ساتھ پیرس میں منایا ہے ۔ اور سونم نے سماجی رابطوں کی ویب پر اپنے دیرینہ دوست کے ساتھ تصاویر شئیر کی ہیں ۔جنہوں دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں۔

10a6ee5b9340173b0d051cb7a6a8827d fc6bb1cc738a0b88571ce1c050d55ea9


 سابقہ چند عرصے سے سونم اور آنند ایک ساتھ گھومتے پھرتے ، وقت گزارتے نظر آرہے ہیں اور میڈیا کے مطابق سونم کپور رواں سال مارچ میں آنند کے شادی کے بندھن میں بند ھ جائیں گی۔

یاد رہے کہ سونم کپور بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہیں انہوں نے اپنی بہترین کارکردگی کے باعث بہت کم عرصے میں فلم انڈسڑی میں اپنا نام پیدا کر لیا ہے۔