'ٹرمپ کا ٹویٹ پاکستان کے اقدامات پر مایوسی کا اظہار ہے حرف آخر نہیں'

'ٹرمپ کا ٹویٹ پاکستان کے اقدامات پر مایوسی کا اظہار ہے حرف آخر نہیں'

واشنگٹن: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ نے کہا امریکا کے صدر کی ٹویٹ نے دنیا بھر میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔ امریکا یہ سمجھتا ہے کہ 33 ارب ڈالر کرپشن کی نذر ہوئے اس کی امداد صحیح جگہ نہیں پہنچتی۔ پاکستان کا موازنہ بھارت کے بجائے بنگلا دیش اور سری لنکا سے کیا جانا لمحہ فکریہ ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹویٹ پاکستان کے اقدامات پر مایوسی کا اظہار ہے لیکن حرف آخر نہیں معاملات بہتر کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  مریکی وزیر خارجہ ٹیلرسن نے بھی پاکستان سے واپسی پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔ ساجد تارڑ نے کہا کہ اسامہ اور حقانی نیٹ ورک کی سپورٹ پر پاکستان دنیا کو مطمئن نہیں کر سکا۔ پاکستان خطے میں ترقی کی دوڑ سے پیچھے رہ چکا ہے اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کا فقدان آج ملک کو اس نہج پر لے آیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا سمجھتا ہے پاکستان یا بھارت کی مدد کے بغیر افغانستان میں امن ممکن نہیں ہے اور پاکستان کے دوہرے معیار کی وجہ سے امریکا کا بھارت کی طرف جھکاؤ زیادہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کو کوئی نظرانداز نہیں کر سکتا تاہم امداد کے بغیر بھی پاک امریکا تعلقات بہتر ہونے کی توقع ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں