کرکٹ امپارنگ کیلئے ربوٹس کو استعمال کرنے پر غور

کرکٹ امپارنگ کیلئے ربوٹس کو استعمال کرنے پر غور

سڈنی: کرکٹ کے کھیل میں امپائرنگ کیلئے روبوٹ کے استعمال پر غور شروع ہو گیا ہے ۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق کھیل میں نئی اختراعات اور جدت لانے کیلئے ایسا کرنا ضروری ہو گیاہے کیونکہ جو مشکل فیصلے امپائرز کے ساتھ ساتھ ڈی آر ایس سے بھی دینا مشکل ہوتے ہیں ان کیلئے روبوٹ کا سہارا لینا کارگر ثابت ہوگا۔ ابھی تک روبوٹ کے ڈیزائن اور اس میں ٹیکنالوجی کو لوڈ کرنے کا تعین نہیں ہوسکا ہے لیکن کوشش کی جائیگی کہ یہ انسانی شکل سے ہی مطابقت رکھتا ہو،اس کی آنکھیں ڈبل بیرل کیمروں کا کام کریں گی اور وہ اوور کے اختتام پر وکٹ کے ایک جانب سے دوسری طرف جا سکے گا جبکہ اس میں کھلاڑیوں کے سوئیٹرز اور کیپ ٹانگنے کیلئے ہک بھی موجود ہوں گے،روبو ٹ امپائر کی آزمائش بگ بیش لیگ میں کی جا سکتی ہے۔