پہلے دن سے ہی دہشتگردی کیخلاف جنگ کا حصہ بننے کے مخالف تھا، عمران خان

پہلے دن سے ہی دہشتگردی کیخلاف جنگ کا حصہ بننے کے مخالف تھا، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان امریکی صدر پر برس پڑے۔ جاہل اور ناشکرا قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ وہ شروع سے ہی نام نہاد امریکی وار آن ٹیرر کا حصہ بننے کی مخالفت کر رہے ہیں۔

2e2b5670061e1205de0b796c04838ae2

امریکی نام نہاد وار آن ٹیرر سے 70 ہزار افراد مارے گئے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم نے جہادی گروپ بنانے میں CIA کی مدد کی جس سے ہمارا معاشرہ بنیاد پرست اور گروپوں میں تقسیم ہو گیا۔ اب امریکا ہمیں ان کو ختم کرنے کا کہہ رہا ہے۔

d13a403f3f9ad2dffdfa964ca71677fd

انہوں نے کہا کہ ہمارا نائن الیون سے کوئی تعلق نہیں تھا پھر بھی نقصان اٹھایا مصد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معیشت کا 100 بلین ڈالر سے زائد نقصان ہوا۔

d06ac12d2290a191fc628dd971d51700

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ امریکا کی افغانستان میں ناکامی کا ذمے دار اب پاکستان کو ٹھہرا رہا ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ افغانستان میں ڈیڑھ لاکھ امریکی فوجی دہشتگردی کا مقابلہ نہیں کر سکے۔ افغانستان میں ناکامیوں پر امریکا نے پاکستان کو قربانی کا بکرا بنایا اور امریکا نے اپنی شکست کا الزام پاکستان پر لگا کر ہمیں بدنام کیا۔

330f0f41e1b4c276bb9f15635507f59d

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں