خاتون سیاح کودرد کی گولیاں مصرلے جانے پر 3 سال کیلئے قید کر لیا گیا

خاتون سیاح کودرد کی گولیاں مصرلے جانے پر 3 سال کیلئے قید کر لیا گیا

لندن : خاتون سیاح کودرد کی گولیاں مصرلے جانا مہنگا پڑھ گیا ہے۔لندن سے درد کی گولیاں مصرلے جانے کے باعث مصری پولیس نے خاتون کو گرفتار کر لیا اور 3سال قید کی سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق33سالہ لورااپنے مصری ساتھی سے ملنے لندن سے مصر روانہ ہوئیں۔ خاتون مصری ساتھی کیلئے درد کی گولیاں لے گئیں ۔ خاتون جو درد کی گولیاں لندن سے مصر لے کر روانہ ہوئیں وہ ادویات مصر میں بین تھیں لیکن لند ن میں بین نہیں تھیں ۔


ادویات کی سمگلنگ کے جرم میں خاتون کو گرفتار کر لیا گیا تھا اور خاتون پر قانونی کر وائی کی گئیں اور اسے 3سال قید کی سزا سنا ی گئی ہے۔
خاتون کی والدہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری بیٹی کو مصری جیل میں بہت برے حال میں رکھا گیا ہے ۔ اس کو معلوم نہیں تھا کہ ٹراماڈول کی گولیاں مصر میں بین ہیں اس کو غلطی کو جرم قرار دے دیا گیا ہے۔