فیض آباد دھرنا از خود نوٹس کیس، پیمرا کی رپورٹ مسترد

فیض آباد دھرنا از خود نوٹس کیس، پیمرا کی رپورٹ مسترد

اسلام آباد: فیض آباد دھرنا ازخودنوٹس کیس میں پیمرا، وزارت دفاع، وزارت داخلہ اور پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں رپورٹس جمع کرا دیں تاہم سپریم کورٹ نے پیمرا کی رپورٹ کو مسترد کر دیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیئے کہ بھاری بھر کم رپورٹ جمع کروائی گئی لیکن کام کی کوئی چیز نہیں۔ رپورٹ میں اشتہاروں اور دیگر نوٹس کو لگایا دیا گیا ہے۔ پیمرا رپورٹ واپس لے اور پوچھے گئے سوال کا تفصیلی جواب دے۔

اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ دھرنے کے باعث 139 ملین روپے کا نقصان ہوا۔ پنجاب میں نو، سندھ میں تین ہلاکتیں ہوئیں اور اسلام آباد میں 194 میں پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں