متحدہ عرب امارات میں 2017کے دوران تیز رفتاری کے باعث 230افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ذرائع

متحدہ عرب امارات میں 2017کے دوران تیز رفتاری کے باعث 230افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ذرائع

متحدہ عرب امارات میں 2017میں مختلف ٹریفک حادثات میں 230افراد ہلاک ہوئے 

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات میں بہترین سڑکیں ہونے کی وجہ سے تیز رفتاری عام سی بات سمجھی جاتی ہے تاہم اس تیز رفتاری کے باعث ہرسال سینکڑوں افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں ،

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 2017میں 525 خطرناک ٹریفک حادثات میں 230 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔متحدہ عرب امارات کی فیڈرل ٹریفک  کونسل اور دبئی پولیس کے اسسٹنٹ کمانڈر ان چیف میجر سیف الضافن کے مطابق یہ تمام حادثات تیز رفتاری کے باعث پیش آئے ہیں ،اور ان میں قیمتی جانیں گئی ہیں۔

انہوں نے یہ باتیں ٹریفک حادثات سے بچنے کے لیے چلائی جانے والی مہم " تیز رفتاری موت کا سبب بن سکتی ہے " کے موقع پر کی ۔

الضافن کا مزید کہناتھا کہ 2016 میں امارات میں چھوٹے بڑے 1787حادثات میں 312 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔جبکہ 2017 میں چھوٹے بڑے حادثات کی تعداد بھی کم ہوئی ہے ۔تقریباََ 1535 چھوٹے بڑے ٹریفک حادثات میں 230 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔انہوں نے ملکی اور غیر ملکی شہریوں کو تیز رفتاری سے بچنے کی تلقین کی ہے ۔