آٹھویں جماعت کی ڈیٹ شیٹ پر شہبازشریف کی تصویر لگا دی گئی

آٹھویں جماعت کی ڈیٹ شیٹ پر شہبازشریف کی تصویر لگا دی گئی

لاہور:پنجاب ایگزامی نیشن کمیشن وزیراعلیٰ کی خوشامد میں تمام حدیں پھلانگ گیا۔آٹھویں جماعت کی ڈیٹ شیٹ پر شہبازشریف کی تصویر لگا دی گئی۔آٹھویں جماعت کے امتحانات 15 فروری سے 24 فروری تک ہوں گے۔

تاریخ میں پہلی دفعہ کسی امتحانی ڈیٹ شیٹ پہ سیاسی شخصیت کی تصویر لگا دی گئی ہے ۔آٹھویں جماعت کی ڈیٹ شیٹ پہ شہباز شریف کی تصویر لگا دی گئی۔ پنجاب حکومت کا سیاسی نعرہ پڑھو  پنجاب بڑھو  پنجاب بھی ڈیٹ شیٹ پہ درج ہے ۔
تعلیمی حلقوں کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب پر  شدید تنقید کی گئی ۔ آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات 15 سے 24 فروری تک منعقد ہوں گے