نواز شریف کو عمران خان کی ضمانت پر بہت تکلیف ہوئی، شیخ رشید

نواز شریف کو عمران خان کی ضمانت پر بہت تکلیف ہوئی، شیخ رشید

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے ردعمل میں شیخ رشید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جو بھی بیان دیں گے عمران خان کے خلاف ہی دیں گے۔ عمران خان کی کل کی ضمانت پر نواز شریف کو بہت تکلیف ہوئی ہے اور وہ اتنے غیر ذمہ دارانہ اور نابلد ہو چکے ہیں کہ عمران خان پر تنقید کئے جا رہے ہیں۔ نواز شریف کی تنقید عمران خان کے لئے فائدہ مند ہے اور اس سے عمران کی فوقیت میں مزید اضافہ ہوتا ہے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں نہایت ذمہ داری سے کہہ سکتا ہوں کہ عمران خان ٹی وی حملہ کیس اور نہ ہی ایس پی کو مارنے میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف سمھجتے ہیں کہ اگر میں نااہل ہو گیا ہوں تو باقی سب کو نااہل ہونا چاہئے ۔ نواز شریف اپنے بھائی شبہاز شریف پر بھی اعتماد نہیں کرتے اور نہ ان سے کوئی چیز شیئر کرنا چاہتے ہیں ۔ نواز شریف کبھی بھی شہباز شریف کو وزیر اعظم نہیں بنائیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں