متحدہ عرب امارات میں 18ایسے مقامات جو 2018میں ضرور دیکھنے چاہیے

متحدہ عرب امارات میں 18ایسے مقامات جو 2018میں ضرور دیکھنے چاہیے

ابو ظہبی : متحد ہ عرب امارات میں ویسے تو ایسے متعدد مقامات ہیں جو دیکھنے کے قابل ہیں تاہم اماراتی میڈیا کے مطابق اگر آپ 2018میں امارات جانے اور گھومنے پھرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ان 18مقامات کو ضرور دیکھنے جائیں ۔

وہ کون سے مقامات ہیں جانیئے

1۔ دبئی فریم 

2009 میں شروع کیا جانے والا دبئی فریم اب سیاحوں کے لیے کھول دیا گیاہے ۔ اس فریم سے دبئی کا 360 ڈگری کا نظارہ کیا جاسکتاہے ۔اس پر 93 میٹر کا گلاس کا پل بھی ہے ۔جہاں سے ہر طرف  دیکھنے کا نظارہ ہی الگ ہے۔ جبکہ اس کی بلندی 150میٹر ہے ۔

2۔محمد بن راشد لائبریری 

محمد بن راشد لائبریری کو دنیا کی سب بڑی لائبریوں میں شمار کیا جاتاہے ،  سات منزلہ عمارت میں 4۔5 ملین کتابیں رکھی ہیں،

3۔ وارنر برادرز کی "دی ورلڈ آف دبئی "

ایک ارب ڈالر سے تیار کیا جانے والا دی ورلڈ آف دبئی میں بڑوں اور بچوں کے لیے بے انتہائی چیز یں ہیں ۔رائیڈزا ور بہت کچھ ہے۔

4۔دنیا کی سب لمبی زپ لائن 

راس الخیمہ میں الجبیل کی اونچی ترین پہاڑیوں پر بنائی جانے والی زپ لائن کی لمبائی ابھی تک سیکرٹ رکھی گئی ہے لیکن کہا جا رہاہے کہ اس کی لمبائی 2200 میٹر ہو گی ۔

5۔دبئی شارجہ برج

اس برج سے شارجہ اور دبئی والوں کی بڑی پریشانی حل ہو جائے گی ۔اس برج سے ایک گھنٹےمیں 17700 کاریں گزر سکیں گی ۔ یہ نو لائنوں پر مشتمل ہو گا۔

6۔ ابو ظہبی میں "القانہ "

القانہ میں سیکڑوں اپارٹمنٹس سمیت متعدد ہوٹلز اور سنیما ہالز بنائے گئے ہیں ،

7۔ کلائمب"دنیا کی سب سے بڑی انڈور کلائبنگ وال"

اس انڈور کلائمبنگ وال کو دیکھ کر آپ چونک جائیں گے ۔اس کی بلندی 43 میٹر ہے ۔

8۔دیرہ آئی لینڈ کی نائٹ مارکیٹ 

رات کے اوقات میں دیکھی جانے والی مارکیٹ میں 5300 ریٹل شاپس ہیں ۔1۔9 کلومیٹر واٹر فرنٹ دکانوں سے خریداری کرنا اور کھانا پینا آپ کے لطف کو دوبالا کر دے گا ۔

9۔الہ دین سٹی 

آلہ دین پرانی کہانیوں سے نکل کر جیسے آپ کے سامنے آگیاہے ۔ اس شہر میں پہنچتے ہیں پرانی کہانیوں میں کھو جائیں گے ۔

10بلیو واٹر آئی لینڈ 

تصاویر دیکھ کر آپ بلیو واٹر آئی لینڈ کو دیکھنے کے لے فوری سفر کی تیاری کر دیں گے ۔

11۔سٹی مال 

200000مربع میٹر پر پھیلے سٹی مال کو دیکھ کر آ پ کی آنکھیں کھلی رہ جائیں گی ۔

12۔ ریم سنٹرل پارک 

100000 سکوئیر فٹ پر پھیلے ریم سنٹرل پارک میں ہر وہ چیز ہو گی جو شاید خیالوں اور خوابوں میں ہی دیکھی ہو گی ۔

13۔ عین دبئی دنیا کا سب سے بڑا ٹائر (گول ) 

210میٹر اونچا اور 360ڈگری کے اینگل سے سب کچھ دیکھنے والا دنیا کو بڑا جھولا ۔

14۔دی پام ہوٹل 

16۔ روزمائونٹ ہوٹل

17۔شمس بوتیک