سعودی عرب میں انٹرنیٹ سموں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

سعودی عرب میں انٹرنیٹ سموں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

دمام :ایس ٹی سی اور موبایلی نے انٹرنیٹ سم کی قیمت میں 50فیصد اضافہ کردیا۔ یہ اضافہ 300گیگا والی سم پر کیا گیا ہے۔ دیگرسم کی قیمتوں میں اضافہ مختلف شکل میں کیا گیا ہے۔

مکہ اخبار نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایس ٹی سی اور موبایلی نے 300اور 600گیگا والی سم کی فروخت اورتوسیع کا سلسلہ معطل کردیا تھا۔ یہ بات گزشتہ ہفتے ریکارڈ پرآئی تھی۔ ماہرین نے توجہ دلائی تھی کہ دونوں کمپنیاں انٹرنیٹ سم کی قیمت میں اضافہ کرنے والی ہیں۔ انکا کہا سچ ثابت ہوا۔

ایس ٹی سی کے یہاں ایک ماہ کیلئے 10گیگا والی سم 100ریال، 2ماہ کیلئے 30گیگا والی سم 200ریال میں دستیاب ہوگی۔ موبایلی نے 3ماہ کیلئے 300گیگا والی سم 450ریال اور 20 گیگا والی ایک ماہ سم کی قیمت 530ریال کردی ۔