مچل مارش نے ملک کیلئے آئی پی ایل سے دست برداری کا فیصلہ کر لیا

مچل مارش نے ملک کیلئے آئی پی ایل سے دست برداری کا فیصلہ کر لیا

کینبرا: آسٹریلیا کے ابھرتے ہوئے آل راؤنڈر مچل مارش نے ٹیسٹ کیریئر اور اپنی ٹیم کے لئے آئی پی ایل سے دست برداری کا فیصلہ کرلیا ہے۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق پرتھ اور میلبورن میں انگلینڈ کے خلاف اپنی ٹیم کے لئے بیٹنگ اور بولنگ سے مفید ثابت ہونے والے 26 سالہ کرکٹر اگر سڈنی میں بھی ایسے ہی کھیل گئے تو ان کے لئے کروڑوں روپے کی ڈیل بے معنی ہوگی۔23 ٹیسٹ کھیلنے والے رائٹ ہینڈ بیٹسمین مچل مارش نے اس سال کاؤنٹی کرکٹ میں جانے اور انگلینڈ میں سابق آسٹریلوی بیٹنگ کوچ مائیکل ڈی وینوٹو سے بیٹنگ ٹریننگ لینے کا فیصلہ کیا ہے جو سرے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

مارش کا کہنا تھا کہ کہ میرے لئے ٹیسٹ کرکٹ اور آسٹریلیا زیادہ اہم ہے اور اس کے لئے آئی پی ایل اور رقم چاہے جتنی بھی بڑی ہو چھوڑی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ مچل مارش نے 2016 کے آئی پی ایل کے لئے رائزنگ پونے سے 5 کروڑ بھارتی روپے میں معاہدہ کیا تھا۔