افغانستان میں ایک سال میں ساڑھے چار لاکھ افراد بے گھر

افغانستان میں ایک سال میں ساڑھے چار لاکھ افراد بے گھر

کابل: افغانستان میں جاری شورش کے باعث گزشتہ سال 4 لاکھ 50 ہزار کے قریب افراد نے داخلی طور پر نقل مکانی کی ہے جبکہ 2016 میں یہ تعداد 6 لاکھ 60 ہزار تھی۔

اقوام متحدہ کے مطابق مشرقی صوبے ننگر ہار سے ایک لاکھ 30 ہزار افراد کو اپنے گھر چھوڑ کر ملک کے دوسرے حصوں میں پناہ لینی پڑی۔ اس صوبے میں طالبان اور داعش کے عسکریت پسند اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دسمبر میں آفس فار دی کو آرڈینیشن آف ہیومن افئیرز نے کہا تھا کہ افغانستان میں داخلی طور پر نقل مکانی کرنے والے 9 لاکھ افراد غیر انسانی حالات میں کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں