پاکستان دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ نکی ہیلی

پاکستان دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ نکی ہیلی


نیویارک:اقوام متحدہ میں امریکا کی سفیرنکی ہیلی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تمام امداد روک دی ہے، نکی ہیلی نے الزام لگایاکہ پاکستان دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔


نیویارک میں ترجمان امریکی دفتر خارجہ ہیدر نیوارٹ نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا اتحادی ہے لیکن اسے دہشتگردی کے خلاف ڈومور کرنا ہوگا۔نکی ہیلی نے غیرسفارتی زبان میں کہاکہ پاکستان ڈبل گیم میں کھیل رہا ہے۔ نکی ہیلی نے کہا کہ ایٹمی شمالی کوریا کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جائے گا۔ایران کے مسئلے پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔


ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدر نیوارٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ واشنگٹن نے پاکستان کی دو سو پچپن ملین ڈالرز کی امداد روک لی ہے۔ پاکستان کو یہ امداد حاصل کرنے کیلئے ہمارے ساتھ مخلص ہوکر کام کرنا ہوگا۔ان کاکہنا تھاکہ پاکستان کو ہمارے ساتھ مخلص ہوکر کام کرنا ہوگا اور اسلام آباد کو پتہ ہے کہ اسے اب آگے کیا کرنا ہے۔